Geo News
Geo News

پاکستان
02 جنوری ، 2015

قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے وزیراعظم کی صدارت میں اجلاس

قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے وزیراعظم کی صدارت میں اجلاس

اسلام آباد.......قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیسے ہو گا، خصوصی عدالتوں کے قیام اور کام کا طریقہ کیا طے کیا جائے۔ وقت کے اہم ترین معاملات پرسیاسی قائدین کیا مشورہ دیتے ہیں،وزیرِ اعظم نواز شریف کی صدارت میں اجلاس جاری ہے۔اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف قومی ایکشن پلان پر ہم آہنگی اوراتفاق رائے کا ا عادہ کیا جائے گا ۔اعلیٰ سیاسی و فوجی قیادت آج پھر یکجا ہوئی ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف عملی اقدامات ، خاص کر فوجی عدالتوں پر پیدا تحفظات دور کرنے پر بات چیت ہوگی ۔ وزیراعظم کیساتھ آرمی چیف جنرل راحیل شریف، شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری ، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ، رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار، امیر جماعت اسلامی سراج الحق سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان اورچاروں وزراء اعلیٰ سمیت دیگر قائدین اجلاس میں شریک ہیں۔ آج کا اجلاس انسداد دہشت گردی کے اس 20 نکاتی قومی ایکشن پلان کوعملی شکل دینے کےلیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے ، جس کی منظوری 24 اگست کو پارلیمانی رہنماؤں کی طویل نشست کے بعد دی گئی ۔

مزید خبریں :