02 جنوری ، 2015
نیویارک...... ہالی ووڈ اسٹار سلویسٹر اسٹالون نے نئی ریمبو فلم کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کا نام ’’لاسٹ بلڈ‘‘ ہوگا۔ہالی ووڈ کے 68 سالہ اداکار ریمبو سیریز کی پانچویں فلم کی ڈائریکشن بھی دیں گے۔ سلویسٹر اسٹالون نے اس حوالے سے اپنے ٹوئیٹ پیغام میں کہا کہ وہ گینگسٹر گریگ اسکارپا کی زندگی پر بننے والی فلم سے پہلے ریمبو سیریز کی نئی فلم’’لاسٹ بلڈ‘‘ پر کام شروع کریں گے۔و ہ اس وقت وہ گینگسٹر کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کررہے ہیں جبکہ راکی سیریز کی نئی فلم پر بھی کام کیا جارہا ہے۔گزشتہ سال اگست میں ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وہ کردار کے حوالے سے پہلے سے ہی جسمانی طور پر فٹ ہوچکے ہیں۔