Geo News
Geo News

کاروبار
03 جنوری ، 2015

گزشتہ کاروباری ہفتے کراچی اسٹاک میں تیزی کا رجحان رہا

گزشتہ کاروباری  ہفتے کراچی اسٹاک میں تیزی کا رجحان رہا

کراچی......گزشتہ کاروباری ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس بلندی کے نئے رکارڈ بنا گیا ۔اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار 738 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 32 ہزار 731 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔اسٹا ک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق مہنگائی کی رفتار میں کمی آنے سے شرح سود مزید گھٹنے کی توقعات سے سرمایاکار حصص بازار میں سرگرم نظر آئے ۔اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی مفاہمت سے انویسٹرز کا بھی اعتماد بحال ہوا اور شیئرز کی خریداری بڑھنے سے انڈیکس میں بہتری دیکھی گئی ۔

مزید خبریں :