دنیا
27 اپریل ، 2012

جنوبی سوڈان نے سوڈان کے جنگی قیدیوں کو رہا کر دیا

خرطوم+جوبا… جنوبی سوڈان نے سوڈان کے جنگی قیدیوں کو رہا کر دیا تاہم دونوں ممالک کے مابین کشیدگی تاحال برقرار ہے ۔جنوبی سوڈان کے فوجی ترجمان فلپ اگیوئر نے بتایا کہ ہیگلگ کے علاقے میں لڑائی کے دوران کے دوران گرفتار کیے گئے 14جنگی قیدیوں کو رہا کر کے انٹرنیشنل کمیٹی برائے ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ان قیدیوں کی رہائی کے لیے سوڈانی حکومت نے اپیل کی تھی جس پر خیر سگالی کے طور پر ان قیدیوں کو رہا کیا گیا ۔ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سوڈانی وزیر خارجہ علی احمد کارتی کے گذشتہ روز کیے گئے اس اعلان کے بعد کہ سوڈان سیکیورٹی معاملات پر مذاکرات کے لیے تیار ہے پر سرحدی علاقوں میں کشیدگی میں کمی دیکھی گئی ہے ۔

مزید خبریں :