04 جنوری ، 2015
کراچی......آصف علی زرداری نےمخدوم امین فہیم کو ملاقات کیلئے بلالیاہے، آصف زرداری اور مخدوم امین فہیم کی ملاقات سہ پہر3 بجے بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق مخدوم امین کی جانب سے شیری حمان کو پیپلز پارٹی کا نائب صدر بنائے جانے پر اعتراض کیا تھا،جبکہ امین فہیم کی سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے ملاقات کابھی پی پی کی جانب سے نوٹس لیا گیا تھا۔صدر زرداری نےاس صورت حال پر گفتگو کےلئے مخدوم امین فہیم کوآج سہ پہر تین بجے بلاول ہائوس کراچی میں بلایاہے۔