Geo News
Geo News

پاکستان
04 جنوری ، 2015

جشن میلادالنبی ﷺ پر جیو ٹیلی وژن نیٹ ورک کے تحت خصوصی نشریات

جشن میلادالنبی ﷺ پر جیو ٹیلی وژن نیٹ ورک کے تحت خصوصی نشریات

کراچی........جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر جیو ٹیلی وژن نیٹ ورک کے تحت جشن صبح بہاراں کے عنوان سے خصوصی نشریات کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے روح رواں معروف اینکر پرسن اور اسکالر ڈاکٹر عامرلیاقت حسین تھے ، تقریب میں شریک نعت خوانوں اور علمائے کرام نے بھی گلہائے عقیدت پیش کیے۔ جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر جیو ٹیلی وژن نیٹ ورک کے زیر اہتمام کراچی میں جشن صبح بہاراں کا اہتمام کیا گیا ، تقریب میں نامور علما ، نعت خواں اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئے ، اس موقع پر نعت خوانوں نے گلہائے عقیدت پیش کیے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بھی ہدیہ نعت پیش کرکے ناظرین کے دل جیت لیے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر روشنی ڈالی اور اسوہ حسنہ بیان کیے۔ تقریب کے آخر میں مولانا بشیر فاروقی نے خصوصی دعا کروائی۔ پروگرام کے آخر میں درود و سلام پیش کیا گیا۔

مزید خبریں :