Geo News
Geo News

پاکستان
06 جنوری ، 2015

جوڈیشل کمیشن کی تشکیل تک اسمبلیوں میں نہیں جائینگے،عمران خان

جوڈیشل کمیشن کی تشکیل تک اسمبلیوں میں نہیں جائینگے،عمران خان

لندن .....عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل تک اسمبلیوں میں نہیں جائیں گے،دھرنا دوبارہ نہیں ہوگا،احتجاج ہوسکتا ہے، وطن واپس پہنچ کر قوم کو خوشخبری دوں گا،شادی کرنا جرم نہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین کا ہیتھرو ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں کہناتھا کہ کیاشادی کرناجرم ہے؟ چھپانےکی کیاضرورت ہے،کرنےکاوقت آیاتوسب کوبتاؤں گا۔عمران خان نے کہاکہ سانحہ پشاورکےبعدسب متحدہیں،جوڈیشل کمیشن کےفیصلےکےبعدفیصلہ کریں گے کہ اسمبلیوں میں جاناہےیانہیں،دھرنادوبارہ نہیں دوں گا،نئےلائحہ عمل کاآج اعلان کروں گا۔

مزید خبریں :