پاکستان
27 اپریل ، 2012

مجرم وزیراعظم چوری چھپے قومی اسمبلی آئے اور تقریر کی، چوہدری نثار

مجرم وزیراعظم چوری چھپے قومی اسمبلی آئے اور تقریر کی، چوہدری نثار

لاہور … قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو قومی اسمبلی میں بیٹھنے کاکوئی حق نہیں، مجرم وزیراعظم چوری چھپے قومی اسمبلی آئے اور تقریر کی۔ لاہور میں نواز شریف کی پریس کانفرنس کے دوران قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو پارلیمانی قوانین کے خلاف تقریر کی اجازت دی گئی، اسپیکر نے مجرم وزیراعظم کو تقریر کرنے کا موقع دیا۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نہ وزیراعظم ہیں اور نہ رکن قومی اسمبلی، وہ وقفہ سوالات کے دوران چوری چھپے آئے اور تقریر کی۔ ان کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو قومی اسمبلی میں بیٹھنے کا کوئی حق نہیں۔

مزید خبریں :