08 جنوری ، 2015
اسلام آباد......پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔نکاح کی تقریب اسلام آباد میں عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ہوئی، مفتی سعید نے نکاح پڑھایا۔عمران خان کے قریبی دوست ذاکر خان اورعون چودھری گواہ بنے۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان کی شادی کی تقریب کیلئے دعوت نامے جاری نہیں کیے گئے تھے ۔