27 اپریل ، 2012
نئی دہلی … اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے نئی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کی ہے۔ بان کی مون 3 روزہ دورے پر بھارت آئے ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق من موہن سنگھ نے بان کی مون سے بھارت کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل نمائندگی دینے سے متعلق بھی بات کی ہے۔ نئی دہلی میں من موہن، بان کی مون ملاقات میں بین الاقوامی سیاسی معاملات پر بھی تبادلہٴ خیال کیا گیا۔ بان کی مون کو جامعہ ملیہ دہلی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی دی جائے گی ۔