Geo News
Geo News

پاکستان
09 جنوری ، 2015

بچوں کا چالیسواں ہوجاتا تو عمران خان پھر شادی کرلیتے،الطاف حسین

بچوں کا چالیسواں ہوجاتا تو عمران خان پھر شادی کرلیتے،الطاف حسین

لندن ....متحدہ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہےکہ سانحہ پشاور پر پوری قوم صدمے سے دوچار ہے ، جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں کا چالیسواں ہوجاتا تو عمران خان پھر شادی کرلیتے ، کراچی میں کارکن کے قتل کی مذمت کرتا ہوں ۔جیو نیوز سے گفتگوکرتے ہوئےان کا کہناتھا کہ عمران خان اورریحام خان کانکاح پڑھانےوالےمفتی اورسب کومبارکباد دیتا ہوںیہ کہنادرست ہےکہ عمران خان اورریحام خان نےزندگی کادوسرانیاسفرشروع کیا۔انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول میں132بچوں کوگاجرمولی کی طرح کاٹ دیاگیا،اساتذہ کوزندہ جلادیاگیا،ابھی ان کاچالیسواں بھی نہیں ہوا،زخمی دلوں پرنمک نہیں چھڑکناچاہیے، میڈیا نےتماشابنایاہواہے،ناچ گانادکھارہاہے،یہ حرکتیں کرکےاللہ تعالیٰ کےجلال کودعوت نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہٹی وی والوں کاکام یہ ہےکہ قوم کوصحیح بات سےآگاہ کریں،سیاسی تجزیہ نگاروں سےکہتاہوں کہ آپ کےبھی بال بچےہیں،شادی کی خبرخوشی اوردعاؤں کےساتھ دیں۔

مزید خبریں :