09 جنوری ، 2015
کراچی ....کراچی کے علاقے قیوم آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد مارے گئے ، جن سے خودکش جیکٹیں اوراسلحہ برآمد ہوا ہے۔قیوم آباد کے سیکٹر ڈی میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کے بارے میں سی آئی ڈی انچارج راجا عمر خطاب کا کہناتھا کہ ہلاک دہشتگردوں میں القاعدہ کمانڈر سجاد بھی شامل ہے، دہشتگردوں سے اسلحہ اور خود کش جیکٹس بھی برآمد ہوئی ہیں ۔میڈیا سے گفتگو میں راجا عمر خطاب نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردخودکش جیکٹیں بنانےکےماہرتھے،انہوں نے حساس ادارے کے افسر کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنارکھا تھا ۔ان کا کہناتھا کہ دیگرہلاک دہشت گردوں میں محمدہاشم،یاسرعرفات اورشمیم عرف کمانڈوشامل ہیں جنہوں نے سوات میں دہشتگردی کی تربیت حاصل کی تھی۔