09 جنوری ، 2015
سرینگر........ مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج نافذ کر دیا گیا ہے۔ ریاستی انتخابات میں کوئی پارٹی واضح برتری نہیں لے سکی تھی جس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج نافذ کر دیا گیا۔ گورنر راج نافذ کرنے کے لیے سمری صدر پرناب مکھرجی کو بھجوائی گئی تھی ، صدر کے دستخط کے بعد مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج نافذ ہو گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے منعقدہ ریاستی انتخابات میں بھارتی حکمران جماعت بی جے پی نے 25 ،محبوبہ مفتی کی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے 28 ، کانگریس نے 15 اور نیشنل کانفرنس نے 12 نشستیں جیتی تھیں ، تاہم مقررہ وقت میں اتحاد بنا نے میں ناکام رہے تھے۔