28 اپریل ، 2012
واشنگٹن ... امریکا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم گیلانی کو دی جانیوالی 30 سیکنڈ کی سزا عدالت کا فیصلہ تھا اور گیلانی اب بھی وزیر اعظم ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی روزانہ کی ہونیوالی بریفنگ میں ترجمان وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم گیلانی کو دی جانیوالی 30 سیکنڈ کی سزا عدالت کا فیصلہ تھا اور گیلانی اب بھی وزیر اعظم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے وزیر اعظم گیلانی کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔مارک گراسمین کے دورہ پاکستان پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مارک گراسمین کا دورہ پاکستان تعلقات کی بحالی کا آغاز ہے اور مارک گراسمین نے وزیر اعظم گیلانی سے ملاقات کی ہے اور گراسمین کے مطابق نیٹو سپلائی کی بحالی پر ابھی معاہدہ نہیں ہوسکا، اسامہ بن لادن کے اہل خانہ کے بارے میں وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ اسامہ کے اہل خانہ کا معاملہ پاکستان اور سعودیہ کا باہمی معاملہ ہے۔