پاکستان
28 اپریل ، 2012

لاہور اورگردونواح میں بارش،موسم خوشگوار ہو گیا

لاہور ... لاہور اورگردونواح میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ جمعہ کو دن بھر مطلع ابر آلود رہا جبکہ شام کو اکثر علاقوں میں تیز ہوا کے بعد وقفے وقفے بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو کہیں تیز اورکہیں کم رہا۔تاہم بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا اورپوش ایریے کے مکین رات کے وقت بھی بارش میں انجوائے کرتے رہے۔دوسری طرف شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا جس سے راہگیروں کو دشواری پیش آئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں راول پنڈی اسلام آباد سمیت گوجرانوالہ ، لاہور ،سرگودھا ، فیصل آباد ،ساہیوال اور ملتان ڈویژن میں مزیدبارش کی توقع ہے۔

مزید خبریں :