11 جنوری ، 2015
کراچی .....متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رئوف صدیقی نے کہا ہےکہ متحدہ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جار ہی ہے۔ کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف وزیر اعلیٰ ہائوس کے باہر احتجاج کے دوران میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ایم کیو ایم مخالف پالیسی بنائی ہوئی ہے ، پولیس کے مظالم کے باعث عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ، پیپلز پارٹی نے اپنے پچھلے دور میں بھی یہ کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کی آڑ میں بدترین دہشتگردی کی جارہی ہے ، ہمارے کارکنوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے اور کارکنوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔