11 جنوری ، 2015
ٹیکساس.........امریکا کے ایک اسپتال میں مبینہ طور پر عملے کو یرغمال بنانے والے شخص نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ۔ٹیکساس کی پولیس کا کہنا ہے کہ عملے کو یرغمال بنانے والا شخص اسپتال میں زیر علاج ایک مریض کا باپ ہے ۔آئی سی یو میں داخل بیٹے کی طبیعت سے پریشان ہوکر ایسی صورتحال پیدا ہوئی ،پولیس کے مطابق صورتحال قابو میں ہے، وہ شخص مسلح نہیں ہے نہ اس نے کسی کو یرغمال بنایا ہے۔۔ اس سے قبل اطلاعات آرہی تھیں کہ اسپتال میں ایک مسلح شخص نے عملے کے دو ارکان کو یرغمال بنا لیا ہے۔