پاکستان
13 جنوری ، 2015

پشاور:600سے زیادہ نجی وسرکاری اسکول بغیر این او سی کے کھل گئے

پشاور:600سے زیادہ نجی وسرکاری اسکول بغیر این او سی کے کھل گئے

پشاور.......پشاور کے 600سے زیادہ نجی وسرکاری اسکول بغیر این او سی کے کھول دیئے گئے۔ پشاور پولیس نے محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ کو ان اسکولوں کے خلاف کاروائی کےلئے مراسلہ لکھ دیاہے۔ سانحہ پشاور کے سوگ اور سرمائی تعطیلات کے بعد پشاور کے تقریباً 1ہزار3سو80 نجی و سرکاری سکول پیر کے روز کھولے گئے۔ پولیس نے ان میں سے 6سو36 نجی و سرکاری سکولوں کے سکیورٹی انتظامات کو غیر تسلی بخش قراردیا ہے، جن میں 173 سرکاری اور 463 پرائیویٹ اسکولوں کی انتظامیہ نے بغیر این او سی کے اسکول کھولے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاورڈاکٹر میاں محمد سعیدنے جیونیوز کو بتایا کہ پشاور پولیس نے محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا اور ضلعی ا نتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات نامکمل ہونے کے باوجود جو اسکول کھولے گئے ہیں۔ انہیں بند کرایا جائے یا انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں۔

مزید خبریں :