17 جنوری ، 2015
مدینہ منورہ .....وزیر اعظم نواز شریف نے مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ پر حاضری دی ۔وزیر اعظم محمد نواز شریف نے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں نماز جمعہ ادا کی ۔ جمعہ کی نماز ادا کر کے وزیر اعظم مدینہ منورہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے روضہ رسول ﷺپر حاضری دی اور مسجد نبوی ﷺ میں عشاء کی نماز اورنوافل ادا کیے۔