17 جنوری ، 2015
بیجنگ .....ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا۔چین میں ڈوگی ٹانگوں سے معذور بوڑھے مالک کا سہارا بن گیا۔کتے کی وفاداری کے قصے تو آپ نے کئی ایک سن ہی رکھے ہونگے لیکن اگر اس کی عملی اور حقیقی مثال دیکھنی ہے تو اس ڈوگی کو دیکھ لیجئے۔جی ہاں چین کے صوبے ژجیانگ کے ایک گھر میں 86سالہ بوڑھے معذور شخص کے سا تھ رہنے والا یہ وفادار ڈوگی بڑھاپے میں اپنے مالک کا سہارا بن گیا ہے۔ ڈوگی اپنے مالک کو روزانہ وہیل چیئر پر بازار لے کر جاتا ہے جہاں اس کا مالک بھیک مانگ کر اپنا اور اس کا پیٹ پالتا ہے۔ڈوگی اپنی پوری قوت کے ساتھ وہیل چیئر کھینچتا ہوا اپنے مالک کو لے کر جاتا ہے اور وہ یہ مشق گذشتہ 6سال سے سر انجام دے رہا ہے۔اس پالتو ڈوگی کی اپنے مالک کے ساتھ وفاداری کی ایسی مثال شاید دنیا میں کہیں بھی نہیں مل سکتی۔