17 جنوری ، 2015
کراچی ......کراچی میں فرانسیسی قونصل خانے کے باہر احتجاج کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا۔کراچی میں فرانسیسی قونصل خانے کے باہر احتجاج کا مقدمہ درج بوٹ بیسن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے-ایس پی کلفٹن فدا حسین کے مطابق 50 سے 60 نامعلوم افراد کیخلاف درج اس مقدمے میں اقدام قتل اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات لگائی گئی ہیں-ایف آئی آر کے متن کے مطابق مظاہرین میں 50 سے 60 نقاب پوش افراد ایسے تھےجو تصادم کا باعث بنے ۔ ایف آئی آر میں دہشتگردی کا ذکر تو ہے لیکن دہشتگردی کی دفعات شامل نہیں کی گئیں ۔