Geo News
Geo News

دنیا
17 جنوری ، 2015

2014 تاریخ کے 10 گرم ترین سالوں میں سے ایک قرار

 2014  تاریخ کے 10 گرم ترین سالوں میں سے ایک قرار

نیویارک.....امریکی موسمیاتی اداروں نے ایک رپورٹ میں 2014 ء کو تاریخ کے10 گرم ترین سالوں میں سے ایک قرار دیا ہے ۔امریکا میں 2 موسمیاتی تحقیقی اداروں نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال زمین کا درجہ حرارت سن دو ہزار کے بعد سے گرم ترین رہا، جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ گرین ہائوس گیسز کو بری طرح نقصان پہنچایا جارہا ہے، جس کی وجہ سے زمین پر ماحولیاتی تبدیلیاں آرہی ہیں اور درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق 1880 ءکے بعد جب سے ریکارڈ جمع کرنا شروع کیا گیا ہے، زمین کے اوسط درجہ حرارت میں 1 اعشاریہ 4 ڈگری فارن ہائٹ کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں :