Geo News
Geo News

صحت و سائنس
17 جنوری ، 2015

ورزش سے کنارہ کشی جلد موت کا سبب بن سکتی ہے،ماہرین

ورزش سے کنارہ کشی جلد موت کا سبب بن سکتی ہے،ماہرین

لندن .....سیانے ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ حرکت میں برکت ہے کیونکہ اب تو جدید سائنس نے بھی اس بات کو ثابت کر دیا ہے۔جی ہاں برطانیہ کی یونیورسٹی آف کیمرج میں کی جانے والی تحقیق میںیہ انکشاف ہوا ہے کہ ورزش نہ کرنا اور سستی کا شکار ہونا انسان کو موت کے زیادہ قریب لے جاتا ہے اور اس کے نتائج موٹاپے سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر بالخصوص یورپ میں لوگ پرتعیش زندگی گزار کر سستی کا شکار ہوتے جارہے ہیں اور ورزش کو جیسے بھول ہی گئے ہیں جس کے باعث وہ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ یورپ میں ہر سال 6 لاکھ 76 ہزار افراد غیر فعالیت جب کہ 3 لاکھ 37 ہزار موٹاپے کے باعث موت کا شکار بن جاتے ہیں۔ ماہرین کا مشورہ ہے کہ لوگ ہفتے میں کم از کم 5 گھنٹے کی سخت ورزش کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں جس میں پیدل چلنے کو سب سے زیادہ اہمیت دیں۔

مزید خبریں :