Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
17 جنوری ، 2015

بھارت :دنیا کا سب سے لمبا ٹریفک پولیس اہلکار

 بھارت :دنیا کا سب سے لمبا ٹریفک پولیس اہلکار

نئی دہلی .....ان سے ملئے ،یہ ہیں 7 فٹ 4 انچ لمبے بھارت سے تعلق رکھنے والے راجیش کمار جنہیں دنیا کا سب سے لمبا ٹریفک پولیس اہلکار مانا جا رہا ہے۔بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والے اس ٹریفک پولیس اہلکار کو دیکھ کر اکثر لوگ حیران رہ جاتے ہیں اور اس کے ساتھ کھڑے ہوکر تصاویر بنوانے لگ جاتے ہیں۔راجیش کا کہنا ہے کہ یوں تو اسے اپنے کام میں بہت مزہ آتا ہے لیکن مشکل ہو جاتی ہے جب اسے جھک کر کسی ڈرائیور سے بات کرنی پڑ جائے۔

مزید خبریں :