17 جنوری ، 2015
نیو یارک......عالمی ادارہ صحت کے مطابق لائبیریا، گنی اور سیرا لیون میں ایبولا کے نئے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق نئے کیسز میں کمی بے شک ایک مثبت اشارہ ہے تاہم اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ایبولا کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ ان تینوں ممالک میں صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایبولا سے اب تک آٹھ ہزار چار سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ21 ہزار سے زائد افراد اس وائرس کا شکار ہیں۔ لائبیریا کو ایبولا کے حوالے سے خطرناک ترین ملک تصور کیا جاتا ہے۔