19 جنوری ، 2015
اسلام آباد......وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پٹرول بحران حکومت کیخلاف گہری سازش لگتاہے ، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اب سے کچھ دیر پہلے وزیرخزانہ نے میڈیا کا سامنا کیا،انہوں نے پٹرول بحران میں حکومتی نااہلی قبو ل کرتے ہو ئے کہاکہ وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی ذمہ داری کا تعین کرنے کےلیے تحقیقات کررہےہیں ۔ اسحاق ڈار نے پٹرول بحران کا ذمہ دار ان آئل مارکیٹنگ کمپنیر اور اوگرا کو قررا دیا جنہوں نے پٹرول کا اتنا ذخیرہ اپنے پاس نہیں رکھا جتنی ضرورت تھی۔ حکومتی نااہلی ، متعلقہ اداروں کی غفلت یا سازش یہ سب کہنے کے بعد وزیرخزانہ نے پریس کانفرنس کے اختتام پر ہنستے مسکراتے پٹرول بحران کو گہری سازش قرار دےدیا۔