29 اپریل ، 2012
ریاض ... سعودی حکومت نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کے اہل خانہ کو انسانی بنیادوں پر پاکستان سے سعودی عرب آنے کی اجازت دی گئی۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایک سرکاری عہدے دار کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کے اہل خانہ جمعرات کو پاکستان سے سعودی عرب پہنچے۔ ان کے سفری انتظامات سعودی عرب میں بن لادن فیملی کی درخواست پر کئے گئے۔سعودی عہدے دار کے مطابق اسامہ بن لادن کے اہل خانہ کا معاملہ انسانی ، قانونی اور انتظامی بنیاد پر نمٹایا گیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اسامہ کے اہل خانہ کی سعودی عرب آمد کے بعد یہ باتیں سامنے آسکتی ہیں کہ القاعدہ کے سربراہ اتنا طویل عرصہ پاکستان میں کیسے چھپے رہے لیکن سعودی عہدے دار کا کہنا ہے کہ بن لادن فیملی کی ذاتی زندگی میں کسی بھی طرح سے مداخلت نامناسب ہے۔