29 اپریل ، 2012
دہلی…آئی پی ایل میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ دہلی ڈیرڈیویلز اور راجستھان رائلز کے درمیان دہلی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔ دوسرے میچ میں ممبئی انڈینز اور دکن چارجرز مدمقابل ہوں گے۔ یہ میچ رات ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔ پوائنٹس ٹیبل پر دہلی ڈیرڈیویلز 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ کولکتا نائٹ رائیڈرز 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ جیو سوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کررہا ہے۔