Geo News
Geo News

پاکستان
29 اپریل ، 2012

لیاری میں آپریشن کا تیسرا روز، 2دن میں ایس ایچ او سمیت19ہلاک

 لیاری میں آپریشن کا تیسرا روز، 2دن میں ایس ایچ او سمیت19ہلاک

کراچی…لیاری میں گینگ وار کے ملزموں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔گزشتہ دو روز میں فائرنگ کے واقعات میں ایس ایچ او سمیت 19 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔لیاری کے مختلف علاقوں میں سی آئی ڈی، ایف سی اور علاقہ پولیس نے گینگ وار میں ملوث ملزموں اور جرائم پیشہ عناصرکیخلاف جمعے کی صبح آپریشن شروع کیا تھا۔ آپریشن کے تیسرے روز بھی لیاری کے علاقے چیل چوک میں فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور قانون نافذ کرنے والے اہل کاروں کو جرائم پیشہ عناصر کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ تاہم پولیس نے کچھ علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور اونچی عمارتوں پر مورچے بنا لئے ہیں۔ آپریشن کی وجہ سے لیاری میں نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے، اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں کراچی پولیس چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن کے دوران مطلوب ملزم ملا نثار کا بھائی سہیل ماراگیا او متعدد جرائم پیشہ افراد گرفتار کئے گئے ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے۔ فائرنگ اور پْرتشدد کارروائیوں میں دو روز کے دوران ایس ایچ او سول لائن فوادخان سمیت 19 افرادجاں بحق ہو گئے۔

مزید خبریں :