Geo News
Geo News

پاکستان
22 جنوری ، 2015

طویل خشک سالی کے بعد کوژک ٹاپ پر برف باری

طویل خشک سالی کے بعد کوژک ٹاپ پر برف باری

کوئٹہ.......طویل خشک سالی کے بعد کوژک ٹاپ پر برفباری ہوئی تو خشک سردی کے ستائے شہریوں نے چمن کے پہاڑی سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا۔طویل خشک سالی کے بعد شمالی بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں برف باری ہوئی توجم کربرف گری۔ کوژک ٹاپ، شیلاباغ، وادی زیارت، پشین، توبہ اچکزئی، کان مہترزئی، کوہ سلیمان سمیت بیشتر علاقے برف سے ڈھک گئے۔ گاڑیاں برف میں پھنس گئیں تو مسافر بھی موسم کا مزہ لینے لگے۔ مقامی نوجوانوں کی بھی بڑی تعداد نے شیلا باغ ٹنل کا رخ کرلیا، ایک دوسرے پر برف کے گولے پھینکے اور خوب انجوائے کیا۔ حسین موسم کے سحر میں نوجوان ایسے گرفتار ہوئے کہ موسیقی پر بے ساختہ جھوم اٹھے۔

مزید خبریں :