11 جنوری ، 2012
پشاور… پشاورسمیت خیبرپختونخواکے کئی دوسرے اضلاع میں سنیئر ڈاکٹرسید جمال شاہ کے قتل کے خلاف بڑے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال آج تیسرے روزبھی جاری ہے۔اہر امراض قلب ڈاکٹرسید جمال شاہ کو دوماہ قبل پشاورسے اغوا کیا گیاتھا اورہفتہ کے روز ان کی لاش خیبرایجنسی کے علاقے جمرود سے ملی تھی۔ڈاکٹر قتل کے خلاف اسی روز ڈاکٹروں نے احتجاج کرتے ہوئے اپنے نجی کلینکس بند کر دئیے۔اور صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں تین روزہ ہڑتال کا اعلان کر دیا۔آج پراونشل ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی کال پرپشاوراوردیگراضلاع کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹر تیسریروز بھی ہڑتال پر ہیں۔ اسپتالوں میں مریضوں کوصرف ایمرجنسی کور دیا جا رہا ہے۔ تاہم اوپی ڈی اوروارڈز میں ڈاکٹرڈیوٹی نہیں دے رہے۔