Geo News
Geo News

پاکستان
29 اپریل ، 2012

قومی مشاہیر کے کارنامے نصاب کا حصہ بنائیں گے،امیر حیدر ہوتی

قومی مشاہیر کے کارنامے نصاب کا حصہ بنائیں گے،امیر حیدر ہوتی

پشاور…خیبرپختونخوا حکومت نے قومی مشاہیر کے کارنامے نصاب کا حصہ بنانے کے لئے مرحلہ وار پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے صوابی میں پختونخوا کے بانی حکمران گجو خان بابا کے مزار پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نئی نسل کو مشاہیر کے کارناموں سے آگاہ کرنے کیلئے انہیں نصاب کا حصہ بنایا جارہا ہے۔امیرحیدر ہوتی نے کہا کہ صوبہ کے تمام اضلاع میں قومی مشاہیر کی یادگاریں بنائی جائیں گی۔

مزید خبریں :