Geo News
Geo News

پاکستان
27 جنوری ، 2015

ارباب رحیم اور لیاقت جتوئی کیخلاف کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا،شرجیل

ارباب رحیم اور لیاقت جتوئی کیخلاف کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا،شرجیل

کراچی......سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہماری حکومت سیاسی انتقامی کارروائیوں پریقین نہیں رکھتی تاہم ارباب رحیم اور لیاقت جتوئی کے کرتوتوں پرانہیں کوئی عدالت نہیں چھوڑے گی۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ لیاقت جتوئی پرنیب کیسز تھے،مشرف کے دورمیں انہیں رعایت مل گئی، جبکہ ارباب رحیم کی تحقیقات ہوئی توانہیں جیل سے کوئی نہیں بچاسکتا۔12 مئی اور18 اکتوبرکے واقعے کی ذمے داری بھی ارباب رحیم پرآتی ہے،وہ 45 ٹارگٹ کلرز کی پے رول پررہائی کے ذمہ دار بھی ہیں۔شرجیل میمن نے وضاحت کرتے ہو ءے کہا کہ سندھ حکومت نے ارباب رحیم اور لیاقت جتوئی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا۔

مزید خبریں :