29 اپریل ، 2012
اسلام آباد … اسسٹنٹ رجسٹرار کے خطوط سے متعلق وفاقی وزیر قانون کے بیان پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی احکامات تمام متعلقہ محکموں کو عملدرآمد کیلئے بھجوائے جاتے ہیں، خطوط سپریم کورٹ کے رولز 1980ء کے عین مطابق ہیں۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف 2 آرڈر متعلقہ حکام کو باضابطہ طور پر بجھوائے گئے، یہ خطوط سپریم کورٹ کے رولز 1980ء کے عین مطابق ہیں،اس طریقہ کارمیں کوئی چیز بے قاعدہ یا نامناسب نہیں۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے وضاحت کی ہے کہ عدالتی احکامات تمام متعلقہ محکموں کو عملدرآمد کیلئے بھجوائے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ اسسٹنٹ رجسٹرار نے توہین عدالت سے متعلق خطوط بھجوائے تھے، یہ خطوط اسپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کو بھجوائے گئے تھے۔