27 جنوری ، 2015
کراچی........سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کا کہنا ہے کہ ان کے گھر سے مغوی یا 15لاکھ روپے برآمد ہونے کی خبریں غلط ہیں، رینجرز نے میرے گھر پر چھاپا نہیں مارا۔سی پی ایل سی چیف احمد چنائے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ رات ساڑھے 10بجے لاریب کواغوا کیا گیا تھا جس کے بعد لاریب کے گھر والوں نے مجھ سےاور رینجرز سے رابطہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صبح ساڑھے 5بجے رینجرز اہلکار میرے گھر آئے اور معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ نجیب دانا والا اور ادریس گگی رینجرزاہلکاروں کےساتھ میرے گھر پر پرآئےتھے اور لاریب اغواکیس میں تعاون پرہی بات کی۔ ان کا کہناتھا کہ میرےگھرپرکوئی چھاپانہیں ماراگیا۔