28 جنوری ، 2015
اسلام آباد .....اکیسویں آئینی ترمیم کے خلاف لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی گئی۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل اور چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی ۔ سماعت کے بعد میڈيا سے گفتگو میں لاہور ہائی کور ٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شفقت چوہان نے کہا کہ یہ درخواست لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ بار کے وکیل حامد خان نے کہاکہ وہ انفرادی حیثیت میں کیس کی پیروی کررہے ہيں اس کا ان کی جماعت تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ۔