Geo News
Geo News

دنیا
29 جنوری ، 2015

نئی دلی:ایس جے شنکر نئےسیکریٹری خارجہ تعینات

نئی دلی:ایس جے شنکر نئےسیکریٹری خارجہ تعینات

نئی دہلی........ایس جے شنکر نے بھارت کے نئےسیکریٹری خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ایس جے شنکر نے سجاتا سنگھ کی جگہ یہ منصب سنبھالا ہے۔سجاتا سنگھ کو اُن کے عہدے کی مدت سے 6 ماہ قبل ہی گذشتہ رات سبکدوش کیاگیاتھا۔ ایس جےشنکر اس سے پہلے امریکا میں بھارت کے سفیر تھے۔ بھارتی قانون کے مطابق سیکریٹری خارجہ کے عہدے کی مدت 2 سال ہوتی ہے اور اس میں کوئی ردوبدل نہیں کیاجاتا۔ وقت سے قبل ایس جے شنکر کی تعیناتی پر بھارتی سیاسی حلقوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں :