Geo News
Geo News

پاکستان
29 جنوری ، 2015

پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں سچ کا قحط ہے،چودھری سرور

پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں سچ کا قحط ہے،چودھری سرور

لاہور......گورنر پنجاب چودھری سرور نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا،انہوں نے کہا پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں سچ کا قحط ہے،مستعفی گونر نے یہ وضاحت بھی کی کہ استعفے کیلئے ایوان صدر یا وزیراعظم ہاؤس سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، فیصلہ اپنی مرضی سے کیا ہے،اگر جھوٹا ثابت ہوجاؤں تو ہر سزا کے لیے تیار ہوں ۔لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں چودھری سرور نے بتایا کہ وہ عوام کی خدمت کے لیے ملک میںآئے تھے تاہم جو کام وہ کرنا چاہتے تھے، وہ اس عہدے پر ممکن نہیں تھا، جس کی وجہ سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کچھ مہینے قبل ہی کرلیا تھا۔انھوں نے استعفا مانگے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ اپنی مرضی سے کیا ہے۔چودھری سرور نے کہا کہ اگر پارٹی میں موجود کوئی ورکر پارٹی میں کسی کوتاہی یا غلطی کی نشاندہی کرتا ہے تو اس کا مقصد پارٹی کی بہتری ہی ہوتا ہے،انھوں نے اس موقع پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے معافی بھی مانگی۔

مزید خبریں :