Geo News
Geo News

پاکستان
29 اپریل ، 2012

نیٹو سپلائی، بھارت سے تجارت پاکستان کیلئے خطرناک ہیں، حافظ سعید

نیٹو سپلائی، بھارت سے تجارت پاکستان کیلئے خطرناک ہیں، حافظ سعید

میرپور خاص … جماعت الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی اور بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات پاکستان کیلئے 2 بڑے خطرات ہیں۔ میرپورخاص کے علاقے لال چند آباد گراوٴنڈ میں جماعت الدعوة کے زیراہتمام دفاع اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ امریکی ڈالر سمیٹنے والے نیٹو سپلائی بحالی کیلئے بہت جلدی میں ہیں، امریکا سے معاہدوں کی جو غلطی پرویز مشرف نے کی موجودہ حکمران اس سے بڑی غلطی کررہے ہیں۔ امریکا کی جانب سے سر کی قیمت مقرر کرنے کے حوالے سے حافظ سعید کا کہنا تھا کہ یہ سب امریکا نے بھارت کو خوش کرنے کیلئے کیا ہے، امریکا افغانستان کے حالات سے مایوس ہوکر خطے میں اپنے مقاصد کیلئے بھارت کو اہمیت دے رہا ہے۔

مزید خبریں :