29 جنوری ، 2015
کراچی .......کراچی میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو سے ملاقات کی اور اپنے کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے ایڈیشنل آئی جی سندھ سے ملاقات میں کراچی میں امن وامان کی ابتر صورتحال بالخصوص جماعت اسلامی کے کارکنوں کی پے در پے شہادت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں میں مذہبی اور سیاسی امتیازنہ کیا جائے، ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند اور لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے،پولیس اہلکاروں سمیت سیاسی کارکنوں، علماء اور ڈاکٹروں کے قاتلوں کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔