Geo News
Geo News

دنیا
30 جنوری ، 2015

کابل : افغان فوجی کی فائرنگ، تین امریکی فوجی کنٹریکٹر ہلاک ، ایک زخمی

 کابل : افغان فوجی کی فائرنگ، تین امریکی فوجی کنٹریکٹر ہلاک ، ایک زخمی

کابل.......افغان دارالحکومت کابل میں افغان فوجی کی فائرنگ سے تین امریکی فوجی کنٹریکٹر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔ سیکیورٹی ٹیم کی فائرنگ سے ایک افغان بھی مارا گیا ۔ واقعہ کابل کے فوجی ہوائی اڈے پر پیش آیا ۔ افغان ائر فورس کے افسر نے بتایا کہ ایک افغان فوجی نے امریکی کنٹریکٹرز پر فائرنگ کردی ۔ حملے میں تین کنٹریکٹر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوا ۔ افغان حکام کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ افغان فوجی نے فائرنگ کیوں کی ۔ ائر فورس افسر کے مطابق حملے کے وقت موقع پر کوئی اور موجود نہیں تھا ۔ ائر پورٹ پر سیکیورٹی ٹیم کی فائرنگ سے ایک افغان بھی مارا گیا ۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ہلاک ہونے والا افغان شہری حملہ آور تھا یا نہیں ۔

مزید خبریں :