30 جنوری ، 2015
اسلام آباد......... وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ خان صاحب کو اصل ڈر اپنی پارٹی میں ہونے والی بغاوت سے لگ رہاہے،انہوں نے اپنی ہی پارٹی پر پیسے لینے کا الزام لگا دیاہے۔ وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خان صاحب پہلے اپنا گھر ٹھیک کرلیں ،دوسروں کو برداشت کاطعنہ دینے والے خود اپنی پارٹی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ساتھ ملازموں جیسا سلوک کرتے ہیں ، عمران خان صاحب کرکٹ کے بارے میں بات کریں جو انہیں آتی ہے ، معیشت اور توانائی پر بات کرکے اپنی تضحیک سے پرہیز کریں، وہ بتائیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر خیبر پختونخوا میں کیا کیا ہے؟ پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کے لیے اسمبلیاں جعلی ہیں مگر سینیٹ ٹھیک ہے، یہ کیسی سیاست ہے؟ وہ پہلے این اے 122کے معاملے پر جھوٹ بولنے کی وضاحت کریں۔