31 جنوری ، 2015
ویلنگٹن.......ویلنگٹن ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔ 211 رنز کا ہدف 40 ویں اوور میں پورا کرلیا۔ مصباح اور آفریدی کی جارحانہ اننگز بھی ٹیم کو نہ بچا سکی۔ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں اوپنر حفیظ صفر پرآوٹ ہوئےاحمد شہزاد پندرہ اور یونس نو رنز بناسکے۔مصباح اور حارث سہیل نے 49 رنز جوڑے،حارث سہیل بھی 23 رنز بناکر چل دیے۔عمر اکمل 13 اور سرفراز احمد پانچ رنز بناسکے۔127 رنز پر پانچ وکٹیں گرنے کے بعدبوم بوم آفریدی آئے،چوکے سے آغاز کیااور 21 گیندوں پر نصف سنچری بنائی۔کپتان مصباح الحق 58 رنز بناکر آوٹ ہوئے ۔تو بلاول بھٹی صرف دو بالوں کے مہمان بنےآفریدی کی اننگز بھی 67 رنز پر تما م ہوگئی۔پاکستان کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 210 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ہدف کے تعاقب میں کیویز کی تین وکٹیں 103 رنز پر گرگئیں۔مکلوم 17 ٹام لیتھم 23 اور مارٹن گپٹل 33 رنز بناکر آوٹ ہوئے،لیکن راس ٹیلر اور گرانٹ الییٹ نے نصف سنچریاں بناکر ہدف40ویں اوور میں حاصل کرلیا۔بلاول بھٹی ،عرفان اور آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی ۔سیریز کا دوسرا اور آخری میچ تین فروری کو نیپیر میں ہوگا۔