پاکستان
30 اپریل ، 2012

ایتھوپیا : فائرنگ سے پاکستانی شہری سمیت 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی

گیمبیلا ... افریقی ملک ایتھوپیا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پاکستانی سمیت 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق گیمبیلا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ ایتھوپین حکام کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں ایک پاکستانی اور 4 ایتھوپین اور زخمیوں میں چار پاکستانی اور 4 ایتھوپین شامل ہیں۔حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے 10 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :