Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
01 فروری ، 2015

گلیشیئرز پگھلنے سے آتش فشاں پھٹنے کے واقعات بڑھ سکتے ہیں، ماہرین

گلیشیئرز پگھلنے سے آتش فشاں پھٹنے کے واقعات بڑھ سکتے ہیں، ماہرین

کراچی........ماہرینِ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ گلیشیرز تیزی سے پگھلنے کے نتیجے میں آتش فشاں پھٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ شمالی اوقیانوس میں واقع آئس لینڈ میں گلیشیئرز پگھلنے کی وجہ سے سطح آب ہر سال ایک اعشاریہ چار انچ بلند ہو رہی ہے ۔ گلیشیئرز پگھلنے کی وجہ پچھلے دس سال سے برقرار غیرمعمولی گرم موسم ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صورت حال کی وجہ سے آئس لینڈ میں آتش فشانی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران یہاں آتش فشاں پھٹنے اور لاوا اگلنے کے تین بڑے واقعات ہوچکے ہیں ۔ 2010 میں آتش فشاں پھٹنے سے یورپ کے لیے پروازیں ایک ہفتے تک معطل بھی رہی تھیں ۔

مزید خبریں :