25 جنوری ، 2012
ابوظہبی…پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کھانے کے وقفے پر پاکستان نے پہلی اننگز میں2 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنالیے۔ اظہر علی 13 اور یونس خان 6 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان مصبا الحق نے ٹاس کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔محمد حفیظ اور توفیق عمر نے 51 رنز کا آغاز فراہم کیا، محمد حفیظ 31 رنز بناکر پنیشر کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ توفیق عمر کو سوان 16 کے انفرادی اسکور پر بولڈ کیا۔پاکستان ٹیم کو سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔