پاکستان
30 اپریل ، 2012

کراچی:شیرشاہ میں فائرنگ،2افراد ہلاک،2گاڑیاں نذر آتش

کراچی:شیرشاہ میں فائرنگ،2افراد ہلاک،2گاڑیاں نذر آتش

کراچی… کراچی کے علاقے شیر شاہ میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کر دیا، مشتعل افرادنے دو بسوں کو بھی آگ لگا دی ہے۔ پولیس کے مطابق شیر شاہ کے علاقے پراچہ چوک پر نامعلوم افراد نے صبح کے وقت اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچ کر ایک زخمی دم توڑ گیا تاہم دوسرے کی حالت تشویش ناک ہے۔ شیر شاہ کے ہی علاقے میں نامعلوم مشتعل افرادنے دو منی بسوں کو آگ لگا دی۔ واقعہ کے بعد علاقے کی صورتحال کشیدہ ہو گئی اور کاروبار بند ہو گیا تاہم رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔ پاک کالونی کے علاقے میں بھی مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔

مزید خبریں :