دنیا
30 اپریل ، 2012

چین نے دو نیوی گیشن سیٹلائٹ لانچ کر دیئے

چین نے دو نیوی گیشن سیٹلائٹ لانچ کر دیئے

بیجنگ… عالمی سطح پر نیوی گیشن نظام کے گروپ کا حصہ بننے کے لیے چین نے دو نیوی گیشن سیٹلائیٹ لانچ کر دیئے۔ چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان سے لانگ مارچ تھری بی راکٹ لانچ کیاگیا ، جڑواں سیٹلائیٹBeidou-M3 اور Beidou-M4 چین کی نیوی گیشن کا 12واں اور 13واں سیٹلائیٹ ہے۔ یہ لانچ Beidou نیوی گیشن سسٹم کے کام میں درستگی اور استحکام لائے گی اور نیٹ ورکنگ کی لاگت میں کمی لائے گی، چینی حکومت نے Beidou نظام کی 2004 میں منظوری دی،،جو مسلسل غیر فعال 3D پوزیشننگ جغرافیائی مقام اور رفتار کی پیمائش فراہم کرتا ہے۔

مزید خبریں :