Geo News
Geo News

کھیل
03 فروری ، 2015

کین ولیمسن کی پاکستان کے خلاف شاندار سنچری

کین ولیمسن کی پاکستان کے خلاف شاندار سنچری

نیپئر......نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پاکستانی بولرز کے لیے وبال جان بنے ہوئے ہیں ،متحدہ عرب مارات میں تو وہ ٹاپ اسکورر تھے ہی ،آج دوسرے ون ڈے میں بھی آئے اور چھا گئے۔کین ولیمسن نے شاندار سنچری بنا ڈالی۔شاید ولیمسن کی پسندیدہ بولنگ لائن پاکستانی ہی ہے،جس کے خلاف وہ دل کھول کر رنز کرتے ہیں ،ڈیڑھ ماہ پہلے یو اے ای میں ولیمسن نے پانچ میچز میں سب سے زیادہ346رنز کیے، ان کی عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ ٹوٹا نہیں ،حالیہ سیریز میں پہلا ون ڈے وہ کھیلے نہیں ،دوسرے میں آئے اور چھا گئے،ہر بولرکی خوب دھنائی کی ، صرف 80 گیندوں پر سنچری بنا ڈالی۔

مزید خبریں :