Geo News
Geo News

صحت و سائنس
03 فروری ، 2015

خیبر پختون خوا کے سرکاری اسپتالوں کو خودمختار بنانے کا اعلان

پشاور.......خیبر پختونخوا کے وزیرصحت شہرام خان ترکئی نے صوبےکےسرکاری اسپتالوں کو خودمختار بنانے اور دس تدریسی اسپتالوں کو جدیدخطوط پر استوار کرنے کا اعلان کیا ہے۔پشاور میں انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزسنٹرمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہرام ترکئی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری اسپتالوں کو بہت جلد خود مختار بنا دیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر دس تدریسی اسپتالوں میں ہرسہولت فراہم کر کے انہیں جدیدخطور پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے تین ارب روپے بھی مختص کر دیے گئے ہیں۔ شہرام ترکئی نےکڈنی سنٹرمیں بچوں کے لیے آپریشن تھیٹر، او پی ڈی،لیزرمشین اورپہلے نیوز لیٹر کی رونمائی کی جبکہ کڈنی سنٹرمیں جدید آپریشن تھیٹرکےقیام، ایمبولینسوں کی فراہمی، ٹیکنیشنزکی بھرتی اور اے سی کےخودکارنظام کی تنصیب کا اعلان بھی کیا۔

مزید خبریں :